ساہیوال، مسافر ویگن نے میاں بیوی موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا خاوند ہلاک

جمعہ 1 جنوری 2016 18:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) ساہیوال میں قطب شہانہ روڈ پر راوی پل کے قریب تیزرفتار ہائی ایس ویگن نے ٹکر مار کر دوموٹر سائیکل سواروں میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں عابدخاوند ہلاک اور بیوی ثانیہ شدید زخمی ہو گئی جسکی اسپتال میں حالت نازک ہے بہادر شاہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے دونوں تاندلیانوالہ سے اپنے گاؤں اسد اﷲ پورہ جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :