ساہیوال، بیوی نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 18:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) نواحی گا ؤں چکی مظفر شاہ میں خاندان سے جھگڑ کر نوجوان بیوی صفیہ نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی گا ؤں کے محمد فیاض کا اپنی بیوی صفیہ بی بی سے اس کے والدین کے گھر جانے کے مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے اسے ڈانٹا تو دل برداشتہ ہو کر صفیہ بی بی 20سالہ نے زہرپی لیاجسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :