ایف بی آر نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا

جولائی سے دسمبرکے دوران 1370ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا، سات سو ستر ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ایف بی آرکے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبرکے دوران ایک ہزار تین سو ستر ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی ایک ہزارایک سو بہتر ارب روپے رہی جبکہ رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی اکیس فیصد اضافے سے سات سو سترارب روپے رہی۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف ساڑھے سات سو ارب روپے مقرر کیا گیا، ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے بیس ارب روپے زائد رہی، گذشتہ مالی سال اس دوران چھ سو چونتیس ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چالیس ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :