کے الیکٹرک کنڈا سسٹم کو ختم کرکے میٹر لگوا ئے ،بجلی کی چوری روکنے کے سخت اقدامات کئے جائیں،مشتاق اشرف مرتضوی

جمعہ 1 جنوری 2016 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات محمدشاہد صابری کے مطابق چیئرمین کراچی ڈویژن حافظ مشتاق اشرف مرتضوی نے DG رینجرز کی کاروائیوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو مکمل اختیارات مل چکے ہیں رینجرز جہاں جہاں کرپشن لوٹ کھسوٹ اور بھتہ خوری کے سلسلے میں کافی حد تک بہتری آئی ہے انہوں نے K الیکٹرک کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے ترجمان نے اخبارات کو اپنا موقف بیا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ کنڈا سسٹم کا ہے ۔

K الیکٹرک کے ترجمان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا کہ لوڈشیڈنگ کنڈا سسٹم کی وجہ سے کی جاتی ہے ۔ چیئرمین کراچی ڈویژن حافظ مشتاق اشرف مرتضوی نے کہا کہ K الیکڑک انتظامیہ کے اہلکار کنڈا مافیا اور بجلی چوروں کی سرپرستی کرر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

K الیکٹرک کو جب کنڈا سسٹم کی وجہ سے نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آخر کیا ہے کہ وجہ ہے جو کنڈا بجلی استعمال کرنے والوں کو برداشت کیا جارہا ہے جبکہ کنڈا صارفین سے بل بھی وصول کیا جاتا ہے وہ کس کھاتے میں جاتاہے۔

اس کے باوجود K الیکٹرک کی عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیاتی کرنے کے مترادف ہے اور انہوں نے کہا کہ K الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو یلیف دینے کے بجائے انکی پریشانیوں و مشکلات میں مسلسل اضافہ کررہی ہے ۔K الیکٹرک کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی سے شہری پہلے ہی نالاں ہیں ۔مزید لوڈشیڈنگ ،اوور بلنگ نے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کنڈا سسٹم نے K الیکٹرک کیلئے مسئلہ پیدا کیا ہوا ہے تو ان کا خاتمہ کیوں نہیں کیا جاتا آخر ایسی کونسی مجبوری ہے جو کنڈا سسٹم کو ختم نہیں ہونے دیتی، کنڈا صارفین کے ساتھ ساتھ ریگولر صارفین نے بھی بجلی چوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

چیئرمین کراچی ڈویژن حافظ مشتاق اشرف مرتضوی نے کہا بڑے افسوس کی بات ہے کہ K الیکڑک انتظامیہ کنڈا صارفین اور ریگولر صارفین بجلی چوروں کی سرپرستی کی ہی وجہ سے یہ کام کھلے عام دیدا دیلری ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری سے غریب عوام جو بوجھ پڑتا ہے وہ غریب عوام ہی جانتی ہے انہوں نے ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا اس چوری کے سسٹم کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرکے غریب عوام کو لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کے عذاب سے جان چھڑایں۔

جبکہKالیکٹرک صارفین سے اپنا نقصان پورا کر لیتی ہے پستی ہے حافظ محمد مشتاق اشرف مرتضوی نے کہا کہ نجکاری کے وقت یہ بات طے کی گئی تھی کہ نئے پاور پلانٹ لگائے جائیں گے،مزید سرمایہ کاری کی جائے گی اور شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جائے گی، لیکن افسوس کہ K الیکٹرک نے معاہدہ پر عمل نہیں کیا اور عوام کی شکایت اور مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج K الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کی عوام جس سنگین مسائل و صورتحال سے دو چار ہے اس کی تمام تر ذمہ داری سیاسی پارٹیوں پر بھی عائد ہوتی ہے جنہوں نے اس ادارے کی نجکاری میں اپنا کردار ادا کیا اور نجکاری کی حمایت کر کے کر اچی کے شہریوں پر مسلسل عذاب مسلط کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہK الیکٹرک سے واپس لیکر اس ادارے کو سرکاری تحویل میں دے دیا جائے ۔ اور انہوں نے اعلیٰ حکام اور ذمہ داران سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر کنڈا سسٹم کو ختم کرکے انکے میٹر لگواکرریگولر صارفین بنایا جائے۔اور بجلی کی چوری پر سختی سے نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :