2015 خاص سال رہا،بپاشا باسو

جمعہ 1 جنوری 2016 17:13

2015 خاص سال رہا،بپاشا باسو

ممبئی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ 2015 ان کے لئے خاص سال رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ صرف کیرئیر بلکہ رشتوں کے اعتبار سے بھی سال2015 ان کے لئے بہت خاص سال رہا،انہیں گزشتہ سال بہت پیار،ترقی اور خوشیاں ملی جس سے ان کے رویے میں بھی مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے اور ان میں تحمل مزاجی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم الون ہے جس پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل رہا