اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 15:35

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر نیا حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : وزارت داخلہ حکا نے ڈی پورٹ پالیسی تبدیل کر کے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ سے ایمرجنسی ٹریول دستاویز دینے کا اختیار لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ایمرجنسی ٹریول دستاویز جاری کرنے کی مجاز نہیں رہی ، وزارت داخلہ نے ایمرجنسی ٹریول دستاویز دینے کے لیے سفارتخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ آفیسرز کو مجاز قرار دے دیا ہے، نادرا اور پاسپورٹ اہلکار شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے پر ویزا جاری کریں گے ، اس پالیسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق تبدیلی کا اطلاق بھی فوری طور پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :