مجھے سنسر بورڈ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا‘ سنجے لیلا بھنسالی

جمعہ 1 جنوری 2016 15:04

مجھے سنسر بورڈ سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا‘ سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ مجھے سنسر بورڈ کی جانب سے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیشہ کچھ حدود کا خیال رکھا جائے تو اپکو کبھی بھی سنسر بورڈ کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور یہی میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سنسر بورڈ کے ساتھ تجربہ اچھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ فلم باجی راؤ مستانی زیادہ بزنس نہیں کر سکے گی تاہم ایسا نہیں ہوا اور میری امیدیں رنگ لائیں انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ مضبوط تھا اور اسی وجہ سے مجھے اس کی کامیابی کا یقین تھا۔