شاہد کپور کیساتھ کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا‘ روہت شیٹھی

جمعہ 1 جنوری 2016 15:01

شاہد کپور کیساتھ کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا‘ روہت شیٹھی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ شاہد کپور کیساتھ اپنا آئندہ پراجیکٹ نہیں کر رہے۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شاہد کے ساتھ کام نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسی رپورٹیں کہاں سے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں صرف ایک بار ملے ہیں اور اس وقت ہم کوئی پراجیکٹ ایک ساتھ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ فلم ”رام لکھن“ کے پروجیکٹ پر جنوری میں کام شروع کرونگا اور اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ اس پر کیسے آگے بڑھنا ہے۔