فلم فین کی شوٹنگ کا تجربہ خاصا چیلنجنگ تھا‘ شاہ رخ خان

جمعہ 1 جنوری 2016 15:01

فلم فین کی شوٹنگ کا تجربہ خاصا چیلنجنگ تھا‘ شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم ”فین“ میں کام بہت ہی دلچسپ تاہم جسمانی طور پر تھکا دینے والا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فین میں میرا کردار جسمانی طور پر تھکا دینے والا اور چیلنجنگ تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی انتہائی دلچسپ اور منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً میرے شائقین میرے اس منفرد انداز کو سراہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہے کہ اس فلم میں میں ایک دہلی بوائے کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :