عمران فاروق قتل کیس ‘ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے 2 رکنی انسداد دہشت گردی ٹیم کراچی پہنچی اور تین بینکوں سے ملزموں کا ریکارڈ حاصل کیا۔تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ فراہم کرنے والے متعلقہ بینکوں کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کے بینک اکاؤنٹس کا 2010ء اور 2011ء تک کا ریکارڈ حاصل کیا ہے اور یہ ٹیم آج شام یا کل واپس اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :