کوئٹہ میں گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے بیوی جاں بحق ہو گئی ‘ شوہر کی حالت تشویشناک

جمعہ 1 جنوری 2016 14:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کوئٹہ میں گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے بیوی جاں بحق ہو گئی ‘ شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میکانگی روڈ کے رہائشی نصیر احمد کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے سے بیوی پلوشہ جاں بحق ‘ شوہر نصیر احمد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی سردی سے بچاؤ کیلئے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے تھے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :