ڈاکٹرملیحہ لودھی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ‘ اقوام متحدہ میں اپنی مصروفیات سے متعلق آگاہ کیا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وزیراعظم نواز شریف کو اقوام متحدہ میں اپنی مصروفیا ت سے متعلق آگاہ کیا۔