نیب راولپنڈی نے نیشنل بینک کے افسر قاسم عباس کو خورد برد میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:52

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ساڑھے چار کروڑ روپے کے خورد برد میں ملوث نیشنل بینک آف پاکستان کے افسر قاسم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم 2007ء سے مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی سے 15 لاکھ اماراتی درہم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا اور قومی خزانے کو چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :