اقتصادی راہداری کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی میں خطیر رقوم مختص
ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا
جمعہ 1 جنوری 2016 14:50
اسلام آباد۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) مالی سال 2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہاہے ، سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ایس ڈی پی 2015-16 ء میں کوریڈور اور صوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چند روز قبل ژوب کے نزدیک کوریڈور کے مغربی حصے 81 کلومیٹر طویل ژوب۔
مغل کوٹ روڈ اور128 کلومیٹر طویل قلعہ سیف اللہ۔ ویگامرود روڈکا افتتا ح کر دیا ہے جبکہ صوبہ میں سڑکوں کے بڑے نیٹ ورک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔(جاری ہے)
بلوچستان کو دیگر صوبوں سے ملانے والی2428 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کی جائیں گی۔ آئندہ ماہ گوادر سے ہوشاب تک194 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا جائے گا جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے جبکہ454 کلومیٹر طویل ہوشاب پنجگور باسمہ روڈآئندہ سال مکمل کرلی جائے گی۔
حکومت ملک کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی حصے اور موٹرویز کی تعمیر نو پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے سے اقتصادی ترقی کے رفتار میں اضافہ ہوگا ۔ اصلاحات اور جدت آمیزی ایسے عوامل ہیں جن سے معیشت کو ترقی دینے کے علاوہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے ، بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال کرنا ،رابطوں کو مزید بہتر کرنا اور آخر کار اس کو وسط ایشیا اور مغربی ایشیا تک بڑھایا جاناہے۔ یہ کلیدی منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی ۔اقتصادی راہداری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دونوں ممالک نے تقریباً 46 ارب ڈالر مالیت کے سڑکوں، ریلوے ، ٹیلی کام ، گوادر پورٹ ، اور توانائی کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کے تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔ راہداری دونوں برادر ممالک اور خطے کو جوڑنے کی اہم بنیاد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.