آصف علی زرداری کے بطور صدر پی پی پی پی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

پی پی پی کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ، پارٹی نے آخری تین ا لیکشن پی پی پی پی کے بینر تلے لڑے تھے ، میڈیا رپورٹس

جمعہ 1 جنوری 2016 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے بطور صدر پی پی پی پارلیمنٹرینز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس کی وجہ قانونی موشگافیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کو پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکو کمیٹی نے آصف علی زرداری کو سربراہ چنا تھا کیونکہ یہ عہدہ مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد خاص ہوگیا تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرنٹ پارٹی پی پی پی کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے کیونکہ پارٹی نے آخری تین انتخابات پی پی پی کے بینر تلے لڑے تھے امین فہیم کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے دو ہزار دو سے دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات لڑے تھے اور ان میں سے صرف دو ہزار آٹھ کا الیکشن جیتا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری کو دو ہزار سات میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وفات کے بعد چیئرمین لگایا گیا تھا بھٹو فیملی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی پی پی دو ہزار اٹھارہ میں پی پی پی کے لئے متواتر چوتھا الیکشن لڑنے کیلئے جاری ہے کیونکہ اصل سپرنٹ پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے چانس انتہائی تاریک ہیں رپورٹس کے مطابق پی پی پی دو ہزار دو میں قائم کی گئی اور اس کا وجود پی پی پی سے بنا اور اس قانون سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی جس کے ذریعے مجرم پارٹیوں کے سربراہوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا آمر صدر پرویز مشرف کے دو ہزار دو کے فرمان کے تحت بے نظیر بھٹو پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی اور اس قانون کے تحت تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر بھی پابندی تھی تاہم یہ قانون اب موجود نہیں رہا ان رکاوٹوں کے جواب میں پی پی پی تقسیم ہوگئی اور ایک نئی مخصوص برانچ وجود میں آئی جس کو پی پی پی پی کہا گیا دریں اثناء سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی لیڈر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پی پی پی مخالف عناصر زرداری اور اس کے خاندان کیخلاف ہیں اور ذاتی طور پر انہیں نوٹیفکیشن کے حوالے سے کوئی پیچیدگی نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پاکستان پیپلز پارپی پارلیمنٹرین میں کوئی فرق نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز پیپلز پارٹی کا ذیلی ادارہ ہے اور یہ پی پی پی کے تحت ہی کا م کرتا ہے

متعلقہ عنوان :