ٹیکس فائلرز کی تعداد 7 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ہے ‘ نثار محمد خان

جمعہ 1 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 7 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ہے، تاجروں کے مطالبے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی ‘ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی سکیم تاجروں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔جمعہ کو رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا کہ یہ ٹیکس سکیم 2016ء سے 2018ء تک ہو گی اور آمدن کی مختلف حد پر مختلف ٹیکس شرح نافذ العمل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے ‘ ٹیکس فائلرز کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ ہو گئی ‘ پہلی مرتبہ نان فائلرز کیلئے ٹیکس ادائیگی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ نثار محمد خان نے کہا کہ تاجروں کے مطالبے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پارلیمنٹری ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی