اسلام آباد: 2015 استحکام کا سال تھا ، خواہش ہے کہ 2016 خوشیوں اور امن کا سال ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ 2016ء ہم سب کے لیے خوشیوں اور امن کا سال ثابت ہو ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت کارڈ کے اجرا کا وعدہ پورا کیا۔ ہیلتھ انشورنس سکیم عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے ، مسلم لیگ ن نے عوام سے کیاوعدہ پورا کیا۔

ہیلتھ انشورنس سکیم غریب عوام کے لیے تحفہ ہے ، جس کے تحت رعایتی نرخوں پر غریب عوام کو علاج کا وعدہ کیا تھا لیکن اب مکمل علاج کےلیے سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں سر کاری اسکولوں کی تعمیر و ترقی کا کام کیا اور انہیں اپ گریڈ بھی کیا گیا، مکمل اپ گریڈیشن کا کام 2017تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سفید پوش افراد کو باعزت ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا ۔

ایسے لوگ ، جنہیں با عزت ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جس پر سفید پوش افراد سفر کر سکتے ہیں۔اس پر ہمیںفخر ہے ۔ تعلیم میں سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے کام کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہ کہ گذشتہ سال سوشل سیکٹر ہی نہیں بلکہ میگا پراجیکٹس پر بھی کام کیا گیا، سیاسی طور پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن ہماری حکومت نے انتشار کی کوششوں کا سامنا کرتے ہوئے استحکام کی جانب قدم بڑھائے اور استحکام قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ عوام بہتر زندگی گزاریں۔ 2015استحکام کا سال تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں کا مقصد ملکی آمدن میں اضافہ کرنا ہے ، ملکی آمدن میں اضافے ہی سے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔حکومت سماجی شعبے پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :