سپیشل پولیس یونٹ پشاورکی پشتخرہ چوک کے قریب کارروائی 4 دہشت گرد گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سپیشل پولیس یونٹ نے پشتخرہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انسے سینکڑوں پمفلٹ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پشتخرہ چوک کے قریب خفیہ اطلاعات پر ایک مشتبہ ٹھکانے پر کارروائی کی ہے اور وہاں موجود چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ و دیگر ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، ملزمان میں نثار احمد ، شیر مت خان ،عابد فراز اور عبداللہ خان شامل ہیں ،حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تنظیم کے پمفلٹ شہریوں میں تقسیم کرتے تھے ،جبکہ اس کے علاوہ بھی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :