اسلام آباد، سی ڈی اے کی غفلت، کھلے مین ہول میں گر کر میٹرک کا طالب علم جاں بحق

جمعہ 1 جنوری 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ چوک پر سی ڈی اے کی غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں گر کر میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا‘ ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ چوک پر میٹرک کا طالب علم راہ چلتے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس پر نوجوان کے لواحقین نے آبپارہ چوک پر شدید احتجاج کیا اور سی ڈی اے کے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک رہی۔

متعلقہ عنوان :