لاہور ہائیکورٹ میں 2016کی پہلی رٹ دائر ، نریندر مودی کے دورہ کو چیلنج کیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 12:03

لاہور ہائیکورٹ میں 2016کی پہلی رٹ دائر ، نریندر مودی کے دورہ کو چیلنج ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں سال 2016 کی پہلی رٹ دائر کر دی گئی، نریندر مودی کے دورہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 120 مہمانوں کے ہمراہ سرکاری سطح پر اجازت لیے بغیر پاکستان کے دورہ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنے آنے کی اطلاع سول شل میڈیا پر کی لیکن پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور 120 مسافروں کے ہمراہ لاہورائیر پورٹ پر پہنچ گئے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت وزارت داخلہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سول ایوی ایشن اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کو فریق بنایا گیا ۔