کراچی،ہوائی فائرنگ میں 17 افراد زخمی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات گلشن اقبال، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح، سول اور عباسی شہیدہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔واضع رہے کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے اور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکام دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :