شاہ رخ خان کا اداکاری کے شعبے سے ریٹائرمنٹ کا مشروط اعلان

جمعہ 1 جنوری 2016 11:29

شاہ رخ خان کا اداکاری کے شعبے سے ریٹائرمنٹ کا مشروط اعلان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جاسکتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے کیوں کہ اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کرلیں گے۔ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ نے فلم میں 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے کئی باتیں کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا، انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں دہلی کے رہنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کر کے کافی خوش ہیں، وہ اکثر سوچتے تھے کہ دہلی سے تعلق رکھنے کے باوجود انہیں ایسا کردار ادا کرنے کا موقع کیوں نہیں ملا۔فلم ’فین‘ کی کہانی سپر اسٹار ارین کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں۔فلم میں سابق ماڈل ولوشہ ڈی سوزا شاہ رخ کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم’ ’فین“ 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :