ژوب : پاک بھارت تعلقات میں‌حالیہ بہتری میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے ، اکیلا وزیر اعظم کچھ نہیں‌کر سکتا سب کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 16:45

ژوب : پاک بھارت تعلقات میں‌حالیہ بہتری میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے ..

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے ژوب میں ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی قیادت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکسو ہے، دونوں ملکوں کے مابین حالیہ ہونے والی بہتری میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے، خوشی کے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کا سب نے مل کر سنگ بنیاد رکھا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ پاک بھارت تعلقات اب ڈی ریل نہیں ہوں گے، گذشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا اُمید کرتے ہوئے کہ مستقبل میں ب ھی خیر سگالی کا یہ جذبہ قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ نے تدبر اور فہم و فراست سے ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اکیلا وزیر اعظم مسائل حل نہیں کر سکتا ، سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب اکٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :