وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی ہے نہ کبھی ہوگی ،سید قائم علی شاہ

بدھ 30 دسمبر 2015 14:53

وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی ہے نہ کبھی ہوگی ،سید قائم علی شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن سے ڈھائی سال میں امن وامان کی صورتحال میں 80فیصد تک بہتری آئی ہے ، کراچی آپریشن کے نتائج مشترکہ کوششوں کا ثمرہیں،سندھ حکومت نے رینجرز کو آرٹیکل147کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجزز کو اختیارات دیئے ہیں، قانون کے مطابق کسی بھی صوبے کا یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کو شرائط یا شرائط کے بغیر بلا لے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں رینجرز اختیارات سے سمیت تمام متنازعہ امور پر بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے،وزیراعظم نے سندھ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،رینجرز سے متعلق وفاق کے نوٹیفکیشن پر بھی بات ہوئی ہے وزیرداخلہ ہفتہ تک کراچی آئیں گے تو مزید اس حوالے سے بات ہو گی ،انہوں نے کہا کہ رینجز اختیارات سے متعلق یا کراچی آپریشن پر سندھ حکومت کو کوئی تحفظات نہیں ہمارا مطالبہ صرف ہمارے آئینی حق کو تسلیم کرنے کا ہے پہلے بھی ہم نے خود تمام جماعتوں کی مشاورت سے رینجزز کو اختیارات دیئے ابھی بھی ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے اختیارات مشروط کر کے دئیے ،انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی وفاقی ادارے کی صوبے میں تعیناتی کے لیے حکومت سے توثیق کی ضرورت ہوتی ہے ، رینجزز کوکراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، دہشت گردی اور اغواء برائے تعاون کے انسداد کے لیے دئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق رینجزز کو اختیارات نہیں دیئے یہ صوبائی مسئلہ ہے اور صوبے میں انٹی کرپشن کا محکمہ موجود ہے اور بڑی خوش اسلوبی سے کام کررہا ہے ،کسی ادارے میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا صرف سند میں ہی کرپشن ہے کسی اور صوبے میں کرپشن نہیں ؟ کیا نیب کا ادارہ آج بنا ہے ، یہ تو بہت پہلے سے بنا ہے پہلے کیوں نہیں حرکت میں آیا اور کسی اورصوبے میں کیوں نہیں کرپشن کیخلاف کارروائی کر رہا؟وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملاقات میں وزیراعظم کو باور کرایا ہے کہ رینجزز کو اختیارات دینا صوبے کا حق ہے اور ہمارے اس قانونی حق کو تسلیم کیا جائے ،سندھ اور وفاق کے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو صرف 60دن کے لیے اختیارات دئیے گئے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ معاملہ پھر اٹھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں رینجرز کے تمام اخراجات تنخواہوں کے علاوہ سندھ حکومت برداشت کر ہی ہے رینجز ز کو اس عالی شان ہاسٹل میں دفتر دیا جس میں ہم خود رہتے تھے ۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ناراضگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی ناراضگی نہیں انکی کراچی آمد کے موقع پر شدید بیماری کے باعث ائیر پورٹ استقبال کرنے آیا ،میڈٰیا نے خواہ مخواہ اس معاملے کو طول دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :