قائد اعظم کے محنت کے پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے،ممنون حسین

بدھ 30 دسمبر 2015 14:50

قائد اعظم کے محنت کے پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے،ممنون حسین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے محنت کے پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے قومی منصوبوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی دہشت گردی کے خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ معاشرے میں طب کا شعبہ ہمیشہ سے مقدس رہا ہے تاریخ میں طب کے شعبے سے وابستہ افراد کا نام احترام سے لیا جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کانووکیشن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے کو صرف آمدنی کے حصول کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔ ملک میں ڈاکٹرز اچھی روایات کو اپنائیں اسناد لینے والے طلباء طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

فارغ التحصیل طلباء بیرون ملک میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں ۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ طلبا تحقیق اور جستجو کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کریں ۔ مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے ملکی روایات کو اپنانے میں کامیابی ہے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیا جاری رہیں گی ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری عوام ایک ہے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قومی منصوبوں سے ملک میں ترقی اورخوشحالی آئے گی ۔ ماضی میں قرضوں کے باوجود کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔