پیرس حملوں کے منصوبہ ساز سمیت دولتِ اسلامیہ کے دس کمانڈر ہلاک

بدھ 30 دسمبر 2015 13:56

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) امریکی فوج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام اور عراق میں امریکہ کی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے 10 کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک کیے جانے والوں میں سے بعض کا تعلق گذشتہ ماہ کیے جانے والے پیرس حملوں سے بھی ہے۔ان میں سے ایک کا نام شرف المودن بتایا گیا جن کا پیرس پر حملے کرنے والے افراد کے سرغنہ عبدالحمید اباعود سے براہِ راست رابطہ تھا۔ترجمان کرنل سٹیو وارن کے مطابق شدت پسندف تنظیم دولتِ اسلامیہ کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :