اگروا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 13:08

اگروا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء): اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری آج وزارت پٹرولیم کو بھجوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لٹر اضافہ ، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لٹر،ایچ او بی سی کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل میں 8 روپے 7پیسے فی لٹرکمی کی تجویز کی گئی ہے ۔

البتہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد دے گی۔