فرانس میں انسداد دہشتگردی کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے پولیس کے کتے کے لئے اعلی ترین اعزاز

منگل 29 دسمبر 2015 11:52

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29دسمبر۔2015ء) فرانس میں انسداد دہشتگردی کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے پولیس کے کتے کو اعلی ترین انعام سے نوازا گیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے میں انسداد دہشتگردی کے خصوصی آپریشن کے دوران مارے جانے والے پولیس کے کتے کو جانوروں کے لئے اعلی ترین انعام سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈل دینے والی تنظیم پی ڈی ایس اے کے جنرل ڈائریکٹر یون میک لافلین نے کہاکہ پیرس حملوں میں بہت سے بے گناہ لوگ ہلاک ہو گئے اور ڈیزل کتے نے دہشتگردوں کو تلاش کرنے میں فرانسیسی پولیس کی بڑی مدد کی"، ڈیزل پی ڈی ایس اے کے میڈل سے نوازا جانے والے 30 واں کتا بن گیا ہے۔ اس سیقبل دوسری عالمی جنگ کے دوران ڈاک پہنچانے والے 32 کبوتروں، تین گھوڑوں اور ایک بلے کو اس انعام سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :