لاہور: ائیر پورٹ پر پی آئی اے عملے اور امیگریشن حکام میں‌تلخ کلامی ، سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 100 پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 11:13

لاہور: ائیر پورٹ پر پی آئی اے عملے اور امیگریشن  حکام میں‌تلخ کلامی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے عملےا ور امیگریشن حکام میں تلخ کلامی ہوئی ۔ امیگریشن حکام نے سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 100 پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کے ذریعے سعودی عرب سے 100 ڈی پورٹ پاکستانیوں کو بھجوایا گیا تھا ۔ امیگریشن حکام نے موقف اختیار کیا کہ ڈی پورٹ افراد کو لانے سے پہلے وزارت داخلہ حکام کو آگاہ کیا جاتا ہے ۔ لہٰذا ان افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ان افراد کو اسی پرواز میں واپس سعودی عرب بھجوا دیا جائے گا ۔