چراغ تلے اندھیرا، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے صوبائی حکومت کا پروٹوکول نہ دینے کا نوٹی فکیشن روند ڈالا
سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 16:24
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء): خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول او ر وی آئی پی مومنٹ کے دوران سڑکیں بند نہ کرنے کے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کوخود وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے دوسرے ہی روز ہوا اُڑا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک چارسدہ میں سابق ضلعی ناظم ساجد خان مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تو ان کے ہمراہ 10 سے زائد گاڑیاں موجود تھیں۔
وزیر اعلیٰ کے راستے میں ٹریفک کو عام افراد کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ وزیر اعلٰی پرویزخٹک کے پروٹوکول اور ان کیلئے ٹریفک کی بندش پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے کے پی کے حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم سمیت کسی بھی وی آئی پی کیلئے صوبے میں سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.