پیرس حملہ آور سمیع امیمور کی لاش نامعلوم مقام پر دفن

امیمور کے والدین نے اپنے بیٹے کی قبر کو چھپانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے ٗرپورٹ

پیر 28 دسمبر 2015 15:27

پیرس حملہ آور سمیع امیمور کی لاش نامعلوم مقام پر دفن

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو بتاکلان تھیٹر پر حملہ کرنے والے شخص کی لاش کو کرسمس کی شام شمالی نواحی علاقے میں دفن کر دیا گیا ہے۔سمیع امیمور ان تین خود کش حملہ آوروں میں شامل تھے جنھوں نے بتاکلان تھیٹر پر ایک میوزک کانسرٹ کے دوران حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انھیں سینی سینٹ ڈینس میں قبرستان میں دفن کیا گیا ہے جہاں وہ بڑے ہوئے اور ان کے والدین رہائش پذیر ہیں ان کی آخری رسومات میں بہت ہی کم لوگ شامل ہوئے اور ان کی قبر کو بے نشان رکھا گیا ۔خیال رہے کہ پیرس پر اسلامی شدت پسندوں کے ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔28 سالہ سمیع امیمور کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ ان حملہ آوروں میں سے پہلے ہیں جنھیں دفن کیا گیااطلاعات کے مطابق امیمور کے والدین نے اپنے بیٹے کی قبر کو چھپانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔حکام کو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں یہ قبر بعد میں کوئی مزار یا حملوں کا نشانہ نہ بن جائے۔

متعلقہ عنوان :