نواز شریف پاکستان کی قیمت پر بھارت اور نریندر مودی سے تجارتی اور فیملی تعلقات بہتر نہ بنائیں، پرویز الہی
نواز شریف بزنس ٹائیکونوں کے ذریعے اپنی اسٹیل کی تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطا ب
اتوار 27 دسمبر 2015 17:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے راہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی قیمت پر مودی سے تجارتی تعلقات بہتر نہ بنائیں ۔ مودی کا دورہ پاکستان طے شدہ تھا مودی نے پاکستان آمد سے قبل ہمارے خلاف زہر اگلا ۔ مودی پاکستان کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) راہنما پرویز الہیٰ نے کیا ۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے تعلقات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہو رہے ۔ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہے نواز شریف کو پاکستان کی قیمت پر بھارت اور نریندر مودی سے تجارتی اور فیملی تعلقات بہتر نہ بنائیں ۔(جاری ہے)
نواز شریف بزنس ٹائیکونوں کے ذریعے اپنی اسٹیل کی تجارت بڑھانا چاہتے ہیں نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو نواز شریف فیملی ملاقات رکھنا چاہتے تھے اس لئے قومی سلامتی کے سمیت دیگر حکومتی وزراء کو مدعو نہیں کیا گیا ۔
پرویز الہی نے مزید کہا کہ نریندر مودی کا دورہ پاکستان طے شدہ پلان تھا بھارتی وزیر اعظم پاکستان کو کمزور کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے مودی نے کابل سمیت دیگر جگہوں پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں کابل میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو مودی کی ذہن کی عکاسی کرتاہے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے اور لائن آف کنٹرول پر پاکستانیوں کو شہید کرنے میں خود ملوث ہے ہم کشمیریوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گےمزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.