نوازشر یف ’’ٹارزن ‘‘بننے کی کوشش کر رہے ہیں‘بھارتی بزنس مین نے پاکستانی حکومت کو ’’ہائی جیک ‘‘کر لیا ‘حکمران ثابت کر نا چاہتے ہیں وہ فوج کی مر ضی کے بغیربھی بھارت سے معاملات حل کرسکتے ہیں ‘نواز اور مودی ملاقات ’’اچانک ‘‘نہیں ‘ امر یکہ کی مر ضی سے طے شدہ ہوئی اور اسکے نتائج کیا نکلیں گے آنیوالے دنوں میں سب کچھ سامنے آجائیگا

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کا انٹر ویو

اتوار 27 دسمبر 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف ’’ٹارزن ‘‘بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور مودی سے ملاقات کر کے اصل میں عسکری قیادت کو ’’پیغام ‘‘دیا ہے ‘بھارتی بزنس مین نے پاکستانی حکومت کو ’’ہائی جیک ‘‘کر لیا ہے ‘حکمران ثابت کر نا چاہتے ہیں وہ فوج کی مر ضی کے بغیربھی بھارت سے معاملات حل کرسکتے ہیں ‘نوازشر یف اور نر یندری مودی ملاقات ’’اچانک ‘‘نہیں امر یکہ کی مر ضی سے طے شدہ ہوئی اور اسکے نتائج کیا نکلیں گے آنیوالے دنوں میں سب کچھ سامنے آجائیگا ‘پاکستان میں جمہو ریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ قائم ہو چکی ہے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عسکری علاقے بھی وزیر اعظم نوازشر یف اور نر یندرمودی کے در میان ہونیوالی ملاقا ت کے حوالے سے ضرور جائزہ لے رہے ہوں گے مگر وہ بارے میں کیا کر یں گے وہ توان سے ہی پوچھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی حکومت ملکی مفاد ات نہیں بزنس کو تر جیح دے رہے ہیں اور نر یندری مودی سے ملاقات کے ذریعے نوازشر یف نے فوج کو بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے ا س سے نوازشر یف کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کی تاریخ اس بات کا ثبوت ہے وہ اہم معاملات پر قومی ادارو ں نے صرف اپنے قر یبی لوگوں سے ہی مشاورت کرتے ہیں اس لیے بھارتی وزیر اعظم سے جاتی عمرہ میں ملاقات کے دوران بھی نواز شر یف اور انکے قر یبی لوگ ہی موجود نظر آئے ۔