Live Updates

وزیر اعظم کا مودی کے دورہ پا کستا ن با رے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

خورشید شاہ ، عمران خان اور سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ کئے جانے کا امکان

اتوار 27 دسمبر 2015 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے اچانک دورہ اور اس دوران ہونے والے مذاکرات اور دیگر معاملات بارے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے خورشید شاہ ، عمران خان ، سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جماعت کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کی ہے کہ مودی کے دورہ پاکستان بارے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے جس پر ن لیگی رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشؤرہ دیا ہے کہ رواں ہفتے مناسب موقع پر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کر کے دورہ بارے بتایا جائے اور ان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات