ایس ٹی پی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی53سالگرہ کی تقریب سندھ ترقی پسند ہاؤس سانگھڑ میں منعقد ہوئی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) ایس ٹی پی کے چیرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی53سالگرہ کی تقریب سندھ ترقی پسند ہاوس سانگھڑ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی محمد اختر قریشی تھے جبکہ نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین،اشفاق سلہری ،عبدالرحمان خاصیخلی۔

(جاری ہے)

محمد قذافی ایس ٹی پی کے صدر کامریڈ عبدالجبار جونیجو سمیت ایس ٹی پی کے ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین نے بھی شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اختر قریشی کا کہنا تھا کہ ایس ٹی پی کے چیرمین نے وفاق کی سیاست کو ترجیح دیکر سندھ میں بسنے والے غیر سندھیوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے ڈاکٹر قادر مگسی کی سندھی قوم کے لئے جہدوجہد قابل تحسین ہے آج سندھ میں ڈاکٹر قادر مگسی کی نوجوانوں میں مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ انھوں نے نوجوانوں کو تعمیر پاکستان کی طرف راغب اس موقع پر محمد اختر قریشی نے نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ایس ٹی پی کے ممبران کے ساتھ ملکر ڈاکٹر قادر مگسی کی53ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :