راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:55

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، آرمی چیف جنرل ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج منعقد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے صاحبزادے کی دعوتٍ ولیمہ میں اعلیٰ عسکری حکام سمیت پاک فضائیہ کے سربراہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی اور باکسر عامر خان بھی شریک ہیں۔