پنجاب ، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 9-6 شدت کا زلزلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 دسمبر 2015 00:39

پنجاب ، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 9-6 شدت کا زلزلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25دسمبر 2015 ء) پنجاب ، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے پنجاب، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 9-6 بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر بتایا جارہا ہے جبکہ گہرائی 197 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔

زلزے کے شدید جھٹکے افغانستان، تاجکستان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کے بعد پشاور میں 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی بلند و بالا عمارتوں میں دراڑیں پڑ جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :