روس اور بھارت کے درمیان 16سمجھوتوں پر دستخط،مودی کی روسی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت،بھارت کے ساتھ نئے جنگی جہاز ،ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں ،براہموس میزائل بنانے میں بھارت کیساتھ کامیاب تعاون رہا،روس بھارت میں 6 نئے جوہری پاور یونٹس بھی لگائے گا،روسی صدر میر ولادی پیوٹن کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

جمعرات 24 دسمبر 2015 23:47

روس اور بھارت کے درمیان 16سمجھوتوں پر دستخط،مودی کی روسی صدر کو دورہ ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) بھارت اور روس کے درمیان 16سمجھوتوں پر دستخط کر لیے گئے جن کے مطابق روس بھارت میں چھ نئے جوہری پاور یونٹس لگائے گا اور روسی ہیلی کاپٹر کاموف 226بھارت میں تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے روسی صدر میر ولادی پیوٹن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نئے جنگی جہاز ،ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں ،براہموس میزائل بنانے میں بھارت کیساتھ کامیاب تعاون رہا،روس بھارت میں 6 نئے جوہری پاور یونٹس بھی لگائے گا۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ روس اور بھارت کا نیشنل انویسٹمنٹ ، انفرا اسٹرکچر فنڈ بنانے پر اتفاق ہو اہے۔بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر میر ولادی پیوٹن کو دورہ بھارے کی دعوت بھی دیدی ہے۔