کراچی،خورشید شاہ کے بیٹے کی شادی ،وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بد ترین ٹریفک جام
جمعرات 24 دسمبر 2015 23:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیٹے کی شادی پر وی وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے ہوٹل کے اطراف کی سڑکیں بند ہو گئیں جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو گیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیٹے کی شادی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 8میں واقع ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سمیت کئی اہم رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،سپیشل سیکیورٹی یونٹ اور سندھ پولیس کے ہزاروں اہلکار شادی کی سیکیورٹی پر تعینات رہے جس کی وجہ سے ہو ٹل کے اطراف کی ٹریفک شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی اور ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو کی کراچی کے سول ہسپتال آمد پر وی وی آئی پی پروٹو کول نے دس ماہ کی بچی کی جان لے لی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.