اسلامی انقلاب ہی اس ملک کا مقدر ہوگا ، لوگ خوشحال پاکستان بن کر دیکھیں گے، ا س میں ہر شہری کا مال وجان محفوظ ہوگا ،عدالتیں مبنی بر انصاف فیصلے کریں گے، معاشی نظام عدل پر مبنی اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے

جماعت اسلامی پاکستا ن کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان کا سیر ت النبی کانفرنس سے خطاب

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:52

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستا ن کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ہی اس ملک کا مقدر ہوگاا ور لوگ ایک خوشحال پاکستان بن کر دیکھیں گے ۔جہاں ہر شہری کا مال وجان محفوظ ہوگا ۔ عدالتیں مبنی بر انصاف فیصلے کریں گے معاشی نظام بھی عدل پر مبنی ہوگا اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

جماعت ملک میں حقیقی معنوں سے تبد یلی لا سکتی ہے جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیا دت موجودہ ہیں جماعت اسلامی صوبہ میں دوسری بڑی سیا سی قوت بن چکی ہے جوملک میں اسلامی نظام نافدقائم کرنے کیلئے جدوجہدکر یگی عوام کے نظر یں جماعت اسلامی پر لگی ہو ئی ہیں اساتذہ ہما رے محسن ہے اور قوم کا معمار ہے جو بھی قو م تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتے ہے تعلیم ایک روشنی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مقامی سکول میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہُوئے کہا ہے کہ۔ ملک میں جاگیر دارو سر مایہ دار چند خاندان سیاست اور حکومت پر قابض ہیں40ممالک پر مشتمل اسلامی فوج شام و عراق میں پر تشدد واقعات کے حل میں ثالثی کا کردارادا کریں یہ اسلامی فوج روس اور دوسری بڑی صہیونی طاقتوں کے خلاف آواز بلند نہیں کر سکتی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سنت نبوی اور قر آنی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگی تو ہمیں مسائل کا سامنا نہیں کر نے پڑے گا قر آنی احکامات اور تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے وہ نتائج سامنے آئیں گے جو ہمارے پڑوسی ملک افغانستان ،فاٹا اور وزیرستان میں دیکھنے کو ملے ہیں پریس سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قومی زبان کو عملی طور پر لاگو کیا جائے اردو کو لازمی قرار دیا چا چکا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر اپنی وقت کا ضیاع نہ کریں بلکہ اخلاقی تربیت پر توجہ دیں۔مقررین نے کہا کہ مدارس امن کے ادارے ہیں مگر مغربی قوتیں اسے ختم کرنے کے درپے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ ملک میں جاگیر دارو سر مایہ دار چند خاندان سیاست اور حکومت پر قابض ہیں