لودھراں: عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پرہمیں جیت کی خوشی ملی ہے، لودھراں کی عوام کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ نے ثابت کر دیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیںہوتی ، بسمہ کی موت کے بعد قوم ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہو گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا جلسے سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 16:37
لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لودھراں پہنچے .
(جاری ہے)
لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے دن جیت کا تحفہ ملا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو نہیں بلکہ حکمران جماعت کو شکست دی ، ہمیں دلیری سے ہارنا اور بہادری سے جیتنا بھی آتا ہے، جہانگیر خان ترین اور ہم سب مل کر نئے پاکستان کے لیئے جہاد کر رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں اسپتالوں پر پیسہ خرچ ہو ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے راستوں میں چار جماعتوں کا ٹولہ کھڑا ہے ، ملک میں پیسہ محض تعلیم پر خرچ ہونا چاہئیے، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو خریدتے ہیں باریاں لیتے ہیں، عام انتخابات میں بھی بائیس جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ، کیا کسی ایک آدمی کو بھی سزا ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے .
لودھراں کے عوام سے مخاطب ہو کر کپتان نے کہا کہ آپ کو اڑھائی ارب روپے کی رشوت دینے کی کوش کی لیکن لودھراں کی عوام نے ثابت کیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے الیکشن نہیں سچ کے لیے جہاد کیا،اے اپی ایس سانحہ کے بعد قوم ایک ہو گئی تھی اور گذشتہ روز بسمہ کی موت نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو اکٹھا کر دیا ہے ، ملک سے وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہئیے. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کے پی کے میں بھی کسی وی آئی پی اور وزیر اعظم کے لیے بھی ٹریفک کونہیں روکا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کو خوف ہے تو گھر بیٹھے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.