سعودی عرب کے شہر جزان میںآتشزدگی، 25 افراد ہلاک
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 11:43
سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : سعودی عرب کے شہر جزان کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی ہوئی جس کے باعث اسپتال میں موجود 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سعودی سول دفاع نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جزان کے ایک بڑے ہسپتال میں مقامی وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے کے قریب آگ بھڑک اُٹھی ، جس کے نتیجے میں 25 افراد جھلس کر اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 107 افراد زخمی ہوگئے۔
آگ ہسپتال کے پہلے فلور پر لگی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سعودی سول دفاع اسکواڈ اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بھُجانے کی کوششیں کی۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی البتہ سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.