ملتان : دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، 8 افراد جاں‌ بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 11:22

ملتان : دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، 8 افراد جاں‌ بحق

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : ملتان میں دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث وہاڑی روڈ پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی 2ویگنوں میں تصادم ہوا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ویگن ملتان اوربس قصورجارہی تھی ۔ علاقہ مکینوں اورامدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےبعد قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تیزرفتاری اوردھند معلوم ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :