سنگ دل ماں نے 7سالہ بیٹی کوکینسر کی مریضہ ہونے کا یقین دلا گنجا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 02:42

سنگ دل ماں نے  7سالہ بیٹی کوکینسر کی مریضہ ہونے کا یقین دلا گنجا کر دیا
ایڈن برگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں گداگروں کے گروہ کے گروہ کینسر اور دوسری موذی بیماریوں کا شکا ر بن کر لوگوں کو لوٹتے رہتے ہیں، لوگوں کو لوٹنے کا یہ طریقہ کار شوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ شوشل میڈیا پر ترقی پذیر ممالک ہی نہیں ترقی یافتہ ممالک کے لوگ بھی لوگوں کے لوٹنے کے نت نئے طریقے استعمال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایڈن برگ، ٹیکساس میں حکام نے ایک ماں کو اپنی 7 سالہ بیٹی کو گنجا کر کے کینسر کی مریضہ ظاہرکرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہیڈالگو کاؤنٹی شیرف کے مطابق 46سالہ جوانتھا گارسیا نے انجان مخیر لوگوں سے رقم نکلوانے کے لیے اپنی بیٹی کو کینسر کی مریضہ ظاہر کیا۔ یہی نہیں بلکہ اپنے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اسے گنجا بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

شیرف آفس کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن سروسز کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گارسیا نے شوشل میڈیا پر لوگوں کو بتایا کہ اس کی بیٹی بس چند دنوں کی مہمان ہے۔شیرف آفس کے بیان کے مطابق گارسیا نے اپنی بیٹی کو بھی یہ یقین دلا دیا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے اور بیٹی کو بھی اس پر یقین آگیا۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گارسیا کی بیٹی بالکل صحت مند ہے اور اسے کوئی بیماری نہیں جبکہ گارسیا نے بیٹی کے کینسر کی مریضہ ہونے کی کہانی صرف فراڈ کرنے کے مقصد سے گھڑی ہے۔

ہیڈالگو کاؤنٹی شیرف آفس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ شوشل میڈیاپر کسی کی مدد کرتےہوئے اس کے بارے میں لازمی تحقیق کر لیں۔گارسیا کو گرفتار کر کے کاؤنٹی کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ اسے 10 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہائی ملے گی۔