کالعدم تحریک طالبان کے سر براہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 15:53

کالعدم تحریک طالبان کے سر براہ ملا فضل اللہ افغانستان میں موجود ہے۔ ..

افغانستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کا سر براہ ملا فضل اللہ زندہ ہیں اور افغانستان میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن وہ بچ نکلا، لیکن ملا فضل اللہ ہر کارروائی میں بچ نہیں سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تلخیاں ماضی کے سبب ہیں۔ عبد اللہ عبد اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بیانات سننے میں آتے ہیں کہ افغانستان بھی بھارت ہی کی زبان بولتا ہے لیکن میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان پاکستان کے خلاف نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق متضاد خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں تاہم اب افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کر دی ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان ہی میں ہے اور زندہ ہے۔