Live Updates

فاٹا کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے، فاٹا کو بھی مکمل طور پر پاکستان کا حصہ ہونا چاہئیے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا جرگے سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:29

فاٹا کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے، فاٹا کو بھی مکمل طور ..

فاٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : فاٹا میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہناتھا کہ فاٹا میں انگریزوں کا نظام ختم ہونا چاہئیے ، فاٹا میں جو بھی سسٹم لایا جائے مرحلہ وار لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ فاٹا کے کوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں تو بہتر ہے ، فاٹا کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کے پی کے کا حصہ بنیں یا الگ صوبہ ۔

(جاری ہے)

فاٹا کے لوگوں کو اختیارات ملنے چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ فاٹا کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہئیے اور پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہئیے ۔ کپتان نے مزید کہا کہ فاٹا میں جو بھی تبدیلی آئے گی وہ فاٹا کی عوام کی مرضی سے آئے گی۔قبائلی علاقہ کے لیے ایک خصوصی پیکج ہونا چاہئے جو قبائلی عوام کی ضروریات پر خرچ کیا جانا چاہئیے، عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل جتنے بھی پیکجز آئے وہ قبائلی عوام تک نہیں پہنچ سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات