لاہور : سانحہ ماڈل ٹاون ، جے آئی ٹی نے پاکستان عام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 11:51

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاون ، جے آئی ٹی نے پاکستان عام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے انہی کو ذمہ دار قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد ہی ایک اہم انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ کے روز ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو اشتعال دلایا۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اشتعال دلانے پر کارکنوں نے پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا ۔جے آئی ٹی میں پولیس اہلکاران بابر اور نثار کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری گذشتہ روز ہی 6 ماہ کے عرصہ کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔