سانحہ پشاور پوری قوم کے لئے دلسوز ہے، ایسے واقعا ت کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات کر نا ہونگے،فوزیہ قصوری

منگل 22 دسمبر 2015 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ سانحہ پشاور پوری قوم کے لئے دلسوز ہے، ہمیں ایسے واقعا ت کی روک تھام کے لئے موئثر اقدامات کر نا ہونگے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ، جواینٹ ہینڈزاور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام فنڈ گالا کا انعقاد پاکستان سویٹ ہومز میں کیا گیا۔اس ایونٹ میں پاکستا ن سویٹ ہومز کے 500 یتیم بچوں نے حصہ لیا ۔

پاکستان بھر کی یونیورسٹیز کے طالب علموں نے اس تقریب میں بہت سارے والنتیرز نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پی۔ٹی۔آیی رہنما فوزیہ قصوری اور سینٹر سحر کامران تھی۔ انہوں نے ننھے فرشتوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں کے ساتھ شہداے پشاور APS کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ زمرد خان آج کے اتاترک ہیں اور اتنا عظیم کام کر رہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

زمرد خان نے اس موقع پرمحترمہ فوزیہ قصوری، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ، جواینٹ ہینڈزاور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ میں دل کی گہرایوں سے شکرگزار ہوں۔پاکستان سویٹ ہومز میں 3600 یتیم بچے 32 سنٹر میں زیر پرورش ہیں اور میں اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں اور سٹوڈنٹ تنظیموں کو کہ وہ آیئں اور اس قافلے کا حصہ بنیں پاکستان سویٹ ہومز اس وقت نا صرف پاکستان کا بلکہ پورے ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں پاکستان کے ہر ایک یتیم بچے تک ہر حا ل میں پہنچونگا

متعلقہ عنوان :