پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ، کارکنوں نے پُرتپاک استقبال کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 11:04

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ، کارکنوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 6 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کا پُر تپاک استقبال کیا۔

ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے کرپشن کا سرمایہ ہے۔سندھ میں بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےگٹھ جوڑ کر لیا ہے جس سے فوجی آپریشن کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سارا ملک ذاتی کاروبار کی طرح چلایا جارہا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی کہیں نظرنہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے اور اسے تحفظ دینے کے لیے آپس میں سمجھوتا کر رکھا ہے ۔طاہرالقادری کا کہنا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ویسی ہی ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ، طاہر القادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن شہدا کےخون کا بدلہ لیاجائےگا۔
طاہرالقاردری آئندہ کل مینارٍ پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :