کراچی ‘ رینجرز نے بد امنی پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی ‘ بڑی مقدارمیں اسلحہ بر آمد

پیر 21 دسمبر 2015 15:13

کراچی ‘ رینجرز نے بد امنی پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی ‘ بڑی مقدارمیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے بد امنی پھیلانے کی سازش ناکام بنا تے ہوئے بھیم پورہ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے،اسلحہ کراچی میں بے امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ میں 14ایس ایم جیز،5رائفلز،8پستول،2 دستی بم اور 41 ا?وان بم،سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :